خیبرپختون خواہ

کرم: امن وامان کی صورتحال میں بہتری، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بحال

کرم: امن وامان کی صورتحال میں بہتری، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بحال

پشاور پاراچنار شاہراہ سمیت آمدورفت کے تمام راستے تاحال بند ہیں۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جغفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بحال کردی گئی۔خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے۔حکام کے مطابق پشاور پاراچنار شاہراہ سمیت آمدورفت کے تمام راستے تاحال بند ہیں، راستوں کی بندش سے اشیائے خورونوش اور ادویات سمیت پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش سے ہونے والے مسائل کے حل پر توجہ دی جارہی ہے۔دوسری جانب امن جرگہ آج چوتھے روز بھی قبائلی عمائدین سے حالات میں بہتری سے متعلق بات چیت کرے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You