اہم خبریںکرائمز

کراچی: 3 معصوم بچیوں کو اغواء کرنے والا چنگچی رکشہ ڈرائیور گرفتار

کراچی: کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 معصوم بچیوں کو اغواء کرنے والا چنگچی رکشہ ڈرائیور گرفتار کر لیا۔

شیرشاہ پولیس کے مطابق تین معصوم بچیوں کو بے حرمتی کی نیت سے اغوا کرنے والا چنگچی رکشہ ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم تینوں بچیوں کو قریبی پلاسٹک گودام میں لے کر گیا جہاں پہلے سے رکشہ ڈرائیور اسماعیل کے دو ساتھی بھی موجود تھے۔ صاحبہ نامی بچی کے والد عمر علی نے فوری پولیس کو مطلع کیا اور رکشہ کا پیچھا کیا تاہم پولیس کی فوری کارروائی کے بعد رکشہ ڈرائیور اسماعیل کو گرفتار کر کے تینوں بچیوں کو با حفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے دیگر 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You