سندھ

کراچی : گلشن حدید 23 مارچ 2010 کو شہید ہونے والے طاہر حمید رندھاوا کی 23 مارچ

کراچی : گلشن حدید 23 مارچ 2010 کو شہید ہونے والے طاہر حمید رندھاوا کی 23 مارچ کے موقع پر جٹ برادری کی جانب سے 12 ویں برسی کی تقریب منعقد کی گئی

تقریب میں چوہدری محمد ایوب ، محمد رمضان ، چوہدری محمد اسلم گھومن ، چوہدری لیاقت ، سول سوسائٹی، سیاسی سماجی شخصیات اور علاقہ معززین نے بھرپور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا تقریب میں ملک و قوم کی سالمیت کے لیے شہید ہونے والے طاہر حمید اور ان کے والد حمید رندھاوا کو خراج تحسین پیش کیا گیا
اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ طاہر حمید کی شہادت نے ہمارے علاقے کے لیے امن پیدا کیا اس عظیم شہادت کو کسی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا طاہر حمید کی سالانہ برسی اس کی یادوں کو تازہ کرنے کے لئے منائی جاتی ہے طاہر حمید کو 23 مارچ 2010 میں یوم قرار داد پاکستان کے موقع پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے پر شہید کیا گیا تھا طاہر حمید نے ملک و قوم کے لئے شہادت نوش کر کے عوام کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے جگہ بنا لی ہے ، چوہدری فضل حق سابقہ چیئرمین یونین کونسل ، غلام صفدر بگٹی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و دیگر قائدین نے خطاب کیا
تقریب کے اختتام پر آرگنائزر محمد رمضان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے طاہر حمید ہمارے دلوں میں زندہ ہے طاہر حمید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مزید کہا اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی پہچان کروائے سب کو ایک جگہ اکٹھ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی دوسرا طاہر شہید نہ ہو اختتامی دعا میں ملک و قوم کی سالمیت، پاک فوج ،پاک رینجرز، سندھ پولیس ،پاکستان کے دفاعی اداروں سمیت ،طاہر حمید کے اعلی درجات اور اس کے خاندان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You