کراچی : گزشتہ روز این اے 247 پی ایس 122 میں کامیاب ریلی کا انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے

کراچی : گزشتہ روز این اے 247 پی ایس 122 میں کامیاب ریلی کا انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے

اشرف جبار قریشی صاحب نے اپنے سیاست میں آنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ
میں گزشتہ 28 برس سے جدوجہد کر رہا ہوں کے اس ملک کے اس شہر کے حالات بدلیں ہم نے 28 سال پہلے ایک تحریک شروع کی تھی ، وہ تحریک چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف شروع کی تھی ، ہم نے کرپشن کے خلاف تحریک شروع کی تھی، ہم نے نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے تحریک شروع کی تھی ہم نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کام شروع کیا تھا ، ہم نے چاہا تھا کے اس ملک میں انقلاب آ جائے عام آدمی کی زندگی میں انقلاب آ جائے اس کوبنیادی سہولتیں مل سکیں ، بجلی، پانی، تعلیم اور صحت کی سہولیات میسر ہونا عام آدمی کا حق ہے کیا آپکویہ حق دیا گیا ؟
انہوں نے گزشتہ حکومتوں پر کڑی تنقید کرتے ہوے کہا
آپ سب جانتے ہیں کہ کس طرح سے اس شہر کو اس شہر کے رہنے والوں کو لوٹا گیا
ہر الیکشن سے پہلے یہ لوگ وعدے کرتے ہیں لیکن ان سے سوال کریں کہ کیا کوئی وعدہ پورا ہوا ؟
کیا کوئی کبھی الیکشن کے علاوہ آپ لوگوں سے ملنے آپ کے مسائل پوچھنے آیا ؟؟
#میں_ہوں_آزاد



