کراچی کے شہریوں کو ٹریفک جام کی صورتحال سے کیسے بچایا جائے۔ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر

کراچی کے شہریوں کو ٹریفک جام کی صورتحال سے کیسے بچایا جائے۔ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کردیا گیا, ڈی آئی جی اقبال دارا

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے میڈیا کو بریفگ دیتے ھوئے بتایا کہ کراچی کے شہریوں کو ٹریفک جام کی صورتحال سے کیسے بچایا جائے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کردیا گیا ھے۔ سندھ پولیس کے تمام یونٹس کے لگائے گئے کیمروں کی رسائی بھی ٹریفک پولیس کوحاصل ہوگی، گوگل میپ کے ذریعے بھی ٹریفک کی صورتحال مانیٹر کی جاسکے گی،ٹریفک جام کی صورتحال پر قابو پانے میں کافی حد تک مدد ملے گی، تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے عملہ کام کریگا، فیس بک رئیل ٹائم واٹس ایب ٹّوئٹر پر اپڈیٹ کرتے رہیں گے، تصاویر اور ویڈیوز کیساتھ تمام اپڈیٹس شہری دیکھ سکیں گے، مزید انھوں نے بتایا کہ ایف ایم 6۔88 کے ذریعے بھی آگاہی فراہم کرتے رہیں گے، دو ہزار سے زائد کیمروں کے ذریعے شہر کو مانیٹر کیا جاسکتا ہے۔ شہریوں کو رئیل ٹائم فیس بک ٹوئٹر اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی آگاہی حاصل ہوسکے گی۔ شہری گھر سے نکلتے وقت بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔۔۔!!
(کراچی نمائندہ خصوصی: جاوید صدیقی)



