کراچی کورنگی کے سینٸر صحافی پر KIA تھانہ پولیس کے ایس ایچ او کی طرف سے جھوٹا مقدمہ

کراچی: (اسٹاف رپورٹ)
کراچی کورنگی کے سینٸر صحافی پر KIA تھانہ پولیس کے ایس ایچ او کی طرف سے جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر کورنگی کے صحافیوں کا ایس ایس پی کورنگی آفیس کے سامنے احتجاج۔ ایس ایس پی کی کمیٹی رہنماٸوں سے مزاکرات۔ مطالبات تسلیم۔ احتجاجی مظاہرہ ملتوی۔ تفصیل کے مطابق۔ کورنگی KIA تھانہ کے ایس ایچ او عبیداللہ نے کورنگی کے سینٸر صحافی اوشاق علی میرانی کے خلاف لینڈ مافيا کا جھوٹا مقدمہ درج کر کے لاکه اپ کیا گیا ایس ایچ او کی زیادتی کرنے پر کورنگی کے صحافی رستم جمالی۔ فرید فاروقی ۔ فیاض حسین۔ نورالدین سولنگی۔ ای بی سومرو۔ ساگر بلیدی۔ غفران علی سومرو۔ منٹھار علی تنیو۔ عبدالھادی سومرو۔ وزیرعلی سومرو۔ وزیر علی مری۔ عمران عباسی۔ رضوان علی۔ فدا حسین جمالی۔ نواب زادہ مینگوانو۔ شفیع محمد گرگیج ۔ ملک اعجاز۔ غلام حسین لنڈ۔ سمیع ابڑو۔ دیدار بروہی۔ شوکت سومرو۔ زوھیب باغی. اور دیگر صحافیوں کی رہنماٸی میں ایس ایس پی کورنگی کی آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ مظاہرے میں سیاسی سماجی رہنماٸوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی سردار حسن نیازی کورنگی کے نماٸیندے سب انسپیکٹر عدنان بخاری کی معرفت آفیس میں بلا کر کمیٹی رہنماٸوں رستم جمالی۔ فرید فاروقی۔ فیاض حسین۔ اور دیگر سے مزاکرات کیۓ صحافیوں کے مطالبات تسلیم کرتے ہوۓ انکواٸری ٹیم ڈی ایس پی لانڈھی اور سب انسپیکٹر عدنان بخاری کی سربراہی میں تشکیل دی ہے۔ جو تین دن کے اندر مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔ مزاکرات میں طے پایا گیا کہ درج مقدمہ۔ سی کلاس کیا جاٸے گا۔ ملوث ایس ایچ او کے خلاف کارواٸی کرنے کی یقین دہانی کرنے پر احتجاج ملتوی کیا گیا ہے۔*



