کالم/مضامین

کراچی کا تحفظ آپ کے ہاتھ میں

کراچی کا تحفظ آپ کے ہاتھ میں

جب ریاست اور حکومت اور سیکیورٹی ادارے ہی بےبس و لاچار اور خاموش تماشاٸی بن جاٸیں اور شہر بھر میں مجرم قاتل دندناتے پھریں اور جراٸم دہشت گردی لوٹ مار قتل و غارت کرنے والوں کو ذرا بھی نہ خوف اور نہ ڈر ھو تو ایسے میں ہر شہری کا فرض ھے کہ وہ کوٸی بھی کہیں بھی کسی بھی جگہ کسی بھی وقت متحد ھوکر جراٸم پیشہ افراد کو دبوچ لیں ہر وہ طریقہ اپناٸیں جس سے مجرم بے بس لاچار اور کمزور پڑجاٸے۔ یاد رکھیں ترقی یافتہ ممالک میں لوگ مجرموں کو اپنی گاڑی سے کچل دیتے ہیں یا پھر فاٸرنگ کرکے بے دم کردیتے ہیں کیونکہ لوہے کو لوہا ہی کاٹ سکتا ھے۔ ان مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانا اب ہر شہریوں کی ذمہداری بن چکی ھے کیونکہ سول ادارے خاص کر محافظین کو مال کمانے رشوت بٹورنے اور بھتہ وصولنے سے فرصت ہی نہیں ملتی۔ ایک جانب وفاق و سندھ حکومت کراچی میں نت نٸے ٹیکس عاٸد کررھی ھے ایم کیو ایم اور دیگر سیاسی جماعتوں کے تعاون سے تو دوسری جانب پریس کانفرنسوں میں یہ سب کے سب سیاستدان اچھا ھے کے گیت گاٸے نظر آتے ہیں۔ کراچی کا تحفظ ان مجرمان کے خاتمے سے مشروط ھے بہتر تو یہی ھے کہ کور کمانڈر کراچی صاحب آرمی چیف صاحب سے اجازت لیکر پورے کراچی میں گرینڈ آپریشن کے ذریعے ملکی و بین الاقوامی دہشتگردوں مجرموں کا مکمل صفایا کردیں کیونکہ یہ عمل نہ تو پولیس کرسکتی ھے اور نہ ہی اسپیشل پولیس فورس۔ آٸین پاکستان کہتا ھے کہ جب ریاست یا صوبے ناکام ھوجاٸیں تو عوام کی جان و مال اور ملکی سالمیت کیلٸے پاک افواج کو اپنا آٸینی کردار ادا کرنا ھوگا اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ھوگا اگر افواج بھی خاموش رھی تو یہ قوم کہاں جاٸے گی ۔۔۔۔

جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You