سندھ
کراچی پریس کلب ہیلتھ کمیٹی کے زیر اہتمام دی ماڈرن اسپتال کےتعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی)
کراچی پریس کلب ہیلتھ کمیٹی کے زیر اہتمام دی ماڈرن اسپتال کےتعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، سات سو اراکین انکے اہل خانہ اور والدین نے استفادہ کیا۔



تشخیص کے ساتھ ساتھ ایکو کارڈیو گرافی، الٹراساؤنڈ، میڈیکل ٹیسٹس اور ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ دی ماڈرن اسپتال گلشن اقبال میں مزید علاج کیلئے رعائتی کوپن موجود ہیں، جوکہ ممبران کراچی پریس کلب کے سیکریٹری آفس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ یاد رھے کہ ایک روزہ میڈکل کیمپ میں امراض نسواں، امراض اطفال، ناک کان، حلق، دانت، آنکھ، جلد، ہڈی اور معدے کے امراض سے متعلق ماہر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ اراکین کو ایکو کارڈیو گرافی، الٹراساؤنڈ اورشوگر ٹیسٹ سمیت مختلف میڈیکل ٹیسٹس کی سہولت بھی فراہم کی گئیں۔



