سندھ

کراچی پریس کلب کے انتخابات میں پہلی بار، دی ڈیموکریٹس، مکمل کا مکمل پینل بلامقابلہ منتخب

کراچی پریس کلب کے انتخابات میں پہلی بار، دی ڈیموکریٹس، مکمل کا مکمل پینل بلامقابلہ منتخب ہوگیا،

جیت گیا اس کامیابی پر میری جانب سے تمام کامیاب امیدواروں کو بہت بہت مبارکباد ھو۔ دی ڈیموکریٹس نے ہمیشہ صحافیوں اور انکی فیملیز کیلئے فلاح و بہبود اور مسائل کے تدارک میں ہمیشہ اپنی کوششیں جاری رکھیں۔نجیب ٹیرس کا جدید خطوط پراستوار کرنا اور صحافی برادری کے بچوں بچیوں کی شادی کیلئے بینکویٹ کی تعمیر ایک بہترین عمل ھے اور امید ھیکہ سنہ دو ہزار انیس میں نئے ممبران کیلئے عملی طور پررہائشی اسکیم میں پلاٹس کی حصولی کو پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے وزارت بلدیات کے وزیر کو جمع کی ھوئی درخواست کو وزیراعلیٰ سندھ سے اپروول کراکے رہائشی زمین الاٹ کی جائے تاکہ خوشی کا موقع ضرور میسر کرسکیں۔ ھمیں پیار ھے ان عہدیداروں سے جو صحافی برادری کے دکھ و درد کے مداوا کیلئے شب و روز تیار رھتے ھیں یہ جذبہ میں نے اپنی آنکھوں سے کرونا وائرس میں دی ڈیموکریٹس کے عہدیداران و ممبران کو عملی اقدام اٹھاتے ھوئے دیکھا تھا بیشک خدمات سے ہی دلوں پر راج کیا جاتا ھے۔

جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You