اہم خبریں
کراچی پریس کلب کی "صبیح الدین غوثی کمپیوٹر لیب” چینی قونصل خانے کے تعاون سے اپ گریڈ کردی

*کراچی پریس کلب کی "صبیح الدین غوثی کمپیوٹر لیب” چینی قونصل خانے کے تعاون سے اپ گریڈ کردی گئی*

*اراکین کیلئے 12 نئے کمپیوٹر سسٹم اور پرنٹر کی سہولت دستیاب*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب کی "صبیح الدین غوثی کمپیوٹر لیب” چینی قونصل خانے کے تعاون سے اپ گریڈ کردی گئی ہے۔
اراکین کیلئے بارہ نئے کمپیوٹر سسٹم اور پرنٹر کی سہولت دستیاب ہیں۔ ذاتی لیپ ٹاپ استعمال کرنے والوں کے لئے علیحٰدہ ورک اسٹیشن بنایا گیا ہے، کم از کم پندرہ افراد بیک وقت کمپیوٹر لیب سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد خان اور صدر سعید سربازی نے کہا ھے کہ ہم صبیح الدین غوثی کمپیوٹر لیب میں نئے کمپیوٹر سسٹم، یو پی ایس اور پرنٹر فراہم کرنے پر معزز قونصل جنرل کراچی جناب یانگ ین ڈونگ کا دل کی اتہہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔






