اہم خبریںسندھ

کراچی میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کے پی پولیس کا حاضر سروس کانسٹیبل گرفتار

کراچی میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کے پی پولیس کا حاضر سروس کانسٹیبل گرفتار۔

گرفتار ملزم کا تعلق بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ گروہ سے ہے، یہ گروہ کراچی سمیت پاکستان میں آن لائن اسلحہ سپلائی کرتا ہے۔راجہ عمر خطاب

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کشمیر روڈ پر ایک کارروائی کے دوران خیبرپختونخوا پولیس کے کانسٹیبل کو گرفتار کرکے اسکول بیگ میں اسلحہ کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) راجہ عمر خطاب کے مطابق سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کے قریب کارروائی کی، ملزم پولیس اہلکار اظہرالدین کے پاس موجود اسکول بیگ سے چھوٹے ہتھیار برآمد ہوئے۔انہوں نے بتایاکہ گرفتار ملزم کا تعلق بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ گروہ سے ہے، یہ گروہ کراچی سمیت پاکستان میں آن لائن اسلحہ سپلائی کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ملزم کے پی کے بس اڈے کے منشی دانیال کے لیے کام کرتا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دانیال اسلحہ ڈیلرز قدیر، صدام اور ندیم اینڈ سنز کا مرکزی کارندہ ہے، گرفتار ملزم اظہرالدین کے قبضے سے خیبرپختونخواپولیس کا کارڈ برآمد ہوا ہے اور ملزم پہلے بھی کراچی میں اسلحہ کی سپلائی کرکے جاچکا ہے۔راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ شہری آن لائن آرڈر بک کرواتے ہیں، ڈیلیوری دانیال منشی کرواتا ہے، دانیال آنے جانے کا کرایہ اور فی پستول معاوضہ ادا کرتا ہے اور ملزمان کراچی آکر پارٹی کے ہاتھ میں اسلحہ دیتے ہیں اور واپس آجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم کو سی ٹی ڈی منتقل کردیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You