کراچی سعودی ڈاکٹر یحییٰ کوشک گزشتہ روز وفات پاگئے ہیں

ڈاکٹر یحییٰ کوشک گزشتہ روز وفات پاگئے ہیں
کراچی سعودی ڈاکٹر یحییٰ کوشک گزشتہ روز وفات پاگئے ہیں۔
إنا لله وإنا إليه راجعون
فصیلات کے مطابق ڈاکٹر یحییٰ کوشک وہ پہلا شخص تھا جس کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ زمزم کے کنواں کو صاف کرنے کی غرض سے کنویں کے اندر پانی میں داخل ہوا تھا اور یہ سنہ انیس سو انناسی کی بات ہے جب ملک خالد رحمۃ الله علیه زندہ تھے اور اس نے کنواں کی تاریخی توسیع کی تھی اور چاہ زمزم کو صاف کیا تھا.اس صفائی سے پہلے لوگ خود جاکر کنویں سے پانی نکالتے تھے جس کے وجہ سے کنواں کے اندر کافی سارے سامان اور گندگی وغیرہ گر جاتے تھے اور اس وجہ سے چشمے سے پانی نکلنا کافی کم ہوا تھا. ڈاکٹر یحییٰ کوشک مرحوم جب کنواں میں داخل ہوئے تو اس نے سارے گندگیوں کو باہر نکالا اور کنواں سے بہت سارے چیزوں کو ہٹایا جو پانی روکنے کا سبب بن رہے تھے، جس کے وجہ سے زمزم کے چشمے سے پانی کا اخراج بہت زیادہ ہوا اس کے بعد سے سعودی حکومت خود ہی کنواں سے پانی نکالتے ہیں اور پھر وافر مقدار میں حجاج کرام میں تقسیم کرتے ہیں. الله مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے.آمین.
کراچی : (نمائندہ خصوصی جاوید صدیقی)



