کراچی : (رپوٹ فاطمہ بلوچ )صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں چین کے کاروباری وفد کی

کراچی : (رپوٹ فاطمہ بلوچ )صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں چین کے کاروباری وفد کی ملاقات
ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء، چین کے کونسل جنرل کی شرکت
صدر مملکت کا پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون فروغ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
دونوں ممالک کے عوام بالخصوص سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کے درمیان روابط بڑھانا ہوں گے، صدر مملکت
وفد کا ملکی شعبہ صحت کی ترقی کے لیے پاکستان میں میڈیکل سٹی کے قیام کے لیے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
وفد کا معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص زراعت، لائیو اسٹاک، توانائی، ٹرانسپورٹ اور مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا بھی اظہار
پاکستان اور چین کے درمیان گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، صدر مملکت
پاکستان اور چین اہم امور پر مشترکہ مفادات اور خیالات ہیں، صدر مملکت
پاکستان اور چین کے مابین کئی دہائیوں پر محیط گہری دوستی ہے، صدر مملکت
گوادر پورٹ کو ایک علاقائی تجارتی اور اقتصادی حب کے طور پر ترقی دینا میرا وژن تھا، صدر مملکت
گوادر بندرگاہ سے نہ صرف علاقائی روابط بہتر ہوں گے بلکہ علاقائی تجارت اور اقتصادی تعاون کو بھی فروغ ملے گا، صدر مملکت
پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہے گا، صدر مملکت
پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور کاروبار کو ترجیح دے گا، صدر مملکت
پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، صدر مملکت
سندھ میں چینی زبان کے کورسز متعارف کرائے گئے ہیں، صدر مملکت
چینی زبان کے کورسز پاکستان اور چین کے درمیان عوامی اور ثقافتی روابط مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوں گے، صدر مملکت



