سندھ

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب کے ارکان کی سہولت کے پیشِ نظر محکمہ ایکسائز

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب کے ارکان کی سہولت کے پیشِ نظر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکومت سندھ کی جانب سے قائم کردہ موٹر رجسٹریشن کیمپ کے پہلے روز صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔ کیمپ میں ایک سو اسی سے زائد ممبران نے سیکیورٹی فیچر پر مشتمل نئی نمبر پلیٹ کے حصول کیلئے رجوع کیا جو اس امر کی عکاسی ہے کہ صحافی قانون کی بالادستی کو نہ صرف تسلیم کرتے ہیں بلکہ اسکی پاسداری کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھتے ہیں۔ کراچی پریس کلب کے ابراہیم جلیس ہال میں منعقدہ اس خصوصی کیمپ میں ممبران کو کار اور موٹر سائیکل کی سیکیورٹی فیچر نمبر پلیٹس کیساتھ ساتھ رجسٹریشن کی منتقلی، اسمارٹ کارڈز اور دیگر متعلقہ امور پر مکمل رہنمائی و سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ارکان کراچی پریس کلب نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس اقدام سے انہیں طویل قطاروں اور دفاتر کے چکر سے نجات ملی ہے۔ یہ سہولت صوبائی وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ کی خصوصی ہدایت اور ذاتی دلچسپی کے باعث ممکن ہوئی۔ صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی سیکریٹری سہیل افضل خان اور رکن گورننگ باڈی حفیظ بلوچ نے اس کامیاب اقدام پر محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کی ٹیم اور صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح کے سہولت کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کیساتھ ساتھ شہری فرائض کی ادائیگی بھی آسانی سے کرسکیں۔ کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کی جانب سے آئندہ بھی ایسی سہولیات کے تسلسل کیلئے محکمہ ایکسائز کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You