سندھ

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی انتظامیہ اور ٹاؤن کے اسکولوں کے زیرِ اہتمام

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی انتظامیہ اور ٹاؤن کے اسکولوں کے زیرِ اہتمام فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ایک پُرامن واک اور مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ، اساتذہ، اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واک کا آغاز ٹاؤن آفس سے ہوا جو مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی مرکزی مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے فلسطین کے عوام کے حق میں نعرے لگائے اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن، عاطف علی خان نے کہا کہ "فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ پاکستانی قوم کا رشتہ ایمان اور انسانیت کا ہے۔ ہم ہر سطح پر فلسطین کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "طلبہ کا اس مظاہرے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اس بات کا ثبوت ہے کہ نئی نسل بھی عالمی سطح پر ظلم کے خلاف کھڑی ہے۔” آخر میں چیئرمین ٹاؤن نے اسکولوں کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اہم موقع پر اپنا کردار ادا کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You