سندھ
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) سندھ کے علاقے لاڑکانہ میں غوث الزماں خواجہ خواجگاں حضرت خواجہ

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) سندھ کے علاقے لاڑکانہ میں غوث الزماں خواجہ خواجگاں حضرت خواجہ محمد عبدالغفار المعروف پیر مٹھا سائیں فضلی نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کا تریسٹھ واں عرس مبارک آٹھ اور نو شبعان المعظم سنہ 1447ھجری دربار عالیہ رحمت پور شریف لاڑکانہ میں منعقد ہورھا ھے جس میں اندرون و بیرون ملک سے زائرین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ھے، عرس کے انتظامات کے سلسلے میں سجادہ نشین و گدی نشین خود سرپرستی فرمارھے ہیں جبکہ منتظمین نے عرس کے انتظامات اور تیاریاں زور و شور سے کی ہوئی ہیں، عرس کے سلسلے میں انتظامیہ اور فل پروف سیکیورٹی کو بنانے کیلئے متعلقہ اداروں سے تعاون بھی طلب کیا ھے جس میں سندھ پولیس اور پاکستان رینجرز کی خدمات شامل ہیں




