سندھ

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) سندھ کے سینیر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ترقی کے دعوے

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) سندھ کے سینیر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ترقی کے دعوے تو بہت لوگ کرتے ہیں مگر میں پورے یقین کیساتھ کہتا ہوں کہ ملک کا مستقبل تھر سے وابستہ ہے اور تھر میں اتنے وسائل ہیں کہ جلد پورے پاکستان کو تھر پالے گا۔ تھر کا کوئلہ اگلی دو صدیوں تک ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرسکتا ہے اور یوں بھی دنیا میں دستیاب وسائل میں سب سے سستی بجلی کوئلہ سے پیدا ہوتی ہے اور بلیک گولڈ کے یہ ذخائر تھر کے پاس وافر مقدار میں موجود ہیں وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پی ایف یو جے کے پچھہتر سال مکمل ہونے پر پلاٹینیم جوبلی کی تاریخی تقریب میں شرکت کیلئے ملک بھر سے آئے ہوئے صحافیوں کو اپنی جانب سے دی گئی ضیافت سے خطاب کررہے تھے جس سے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، اسپیشل اسسٹنٹ رضا ہارون، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، جنرل سیکریٹری ارشد انصاری، تجزیہ کار و سینیر صحافی مظہر عباس، لالہ اسد پٹھان، کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان اور جنرل سیکریٹری سردار لیاقت کشمیری نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر شرجیل میمن نے اپنی تقریر میں کہا کہ پی ایف یو جے اور یو جیز کو پی پی پی اور سندھ حکومت کیجانب سے کراچی آمد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے اسپتالوں میں فری علاج ہوتا ہے اور ملک بھر سے عوام علاج کیلئے کراچی آتے ہیں انہوں نے سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کیلئے بھی علاج فری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا عام آدمی کیساتھ ہے اور آزادیٔ صحافت کے سب سے بڑے علم بردار ہم ہیں۔ انہوں نے دکھی ہو کر کہا کہ سب سے زیادہ میڈیا ٹرائل ہمارا ہوتا ہے جبکہ میڈیا ہاؤسز آلہ کار بن کر ہماری پگڑیاں اچھالتے ہیں تاہم پھر بھی صحافت اور صحافی برادری کیلئے ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت سے فتح کے بعد دنیا بھر میں سفر کا الگ ہی مزہ ہے خاص طور پر ایئر پورٹس پر گرین پاس پورٹ کو جو عزت دی جاتی ہے وہ قابل فخر ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان دنوں بیرون ملک سفر ضرور کریں جبکہ شرجیل میمن نے افضل بٹ کے مطالبہ پر کہا کہ صحافیوں کے حقوق کیلئے انکے ساتھ کھڑا ہوں مگر آپ ساتھ رہنا ایسا نہ ہو مڑ کر دیکھوں تو آپ لوگ غائب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے واجبات کی ادائگی کیلئے بھی میں ہمیشہ آگے ہونگا۔ سندھ میں نوے ہزار میرٹ پر نوکریاں دی گئی ہیں اور سختی سے میرٹ پر عمل در آمد کیا گیا ہے، میرٹ کا اندازہ یہاں سے لگائیں کہ سعید غنی کے گھر کا فرد بھی نوکری سے محروم رہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You