کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی) سندھ بھر کے سرکاری و نیم سرکاری ملازمین و پینشنرز

کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی) سندھ بھر کے سرکاری و نیم سرکاری ملازمین و پینشنرز کیلئے بڑی خبر ; خفیہ ذرائع
تفصیلات کے مطابق خفیہ ذرائع کا کہنا ھے کہ سابق صدر و سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی سردار آصف علی ذرداری نے پی ڈی ایم اتحاد میں بننے والی حکومت کی سخت اقدامات کے تحت بڑھتی مہنگائی کے سبب پاکستان پیپلز پارٹی کے ووٹرز پر دور رست منفی اثرات ھوئے ھیں ان منفی اثرات کے خاتمہ کیلئے نجی مشاورت میں طے کیا گیا ھے کہ سال 2024۔2023 کے بجٹ میں گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین و پینشنرز کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ پر غور کیا جارھا ھے جبکہ گریڈ 17 سے اوپر سرکاری ملازمین و پینشنرز میں 50 فیصد پر طے کیا جارھا ھے۔ ھمارے ذرائع نے بتایا ھے کہ ملک میں مزید سے مزید تر مہنگائی کا طوفان کھڑا ھے جس سے سرکاری ملازمین کی بے چینی اور امور سرکار میں شدید رکاوٹ آسکتی ھے جو قلم توڑ ہڑتال اور احتجاج پر منحصر بھی ھوسکتی ھے اور سندھ حکومت کی کارکرگی مسلسل تنقید کی نظر ھوسکتی ھے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس بابت جلد پاکستان پیپلز پارٹی ایگزیکیٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جاسکتا ھے اور اپنی حلیف جماعتوں کو اعتماد میں لیکر مئی 2023 کے ابتدائی دنوں میں باقائدہ اعلان کردیا جائیگا۔



