کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی) السعودیہ ایئر کے ٹکٹ کیساتھ مملکت کا چھیانوے گھنٹے
کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی) السعودیہ ایئر کے ٹکٹ کیساتھ مملکت کا چھیانوے گھنٹے کا سیاحتی ویزا جاری کیا جائیگا؛ عبداللہ الشھرانی
تفصیلات کیمطابق سعودی عریبین ایئرلائنز السعودیہ کے ترجمان عبداللہ الشھرانی نے کہا ہے کہ سیاحت اور عمرے کی غرض سے سعودی عرب آنے والوں کیلئے ویزے کی سہولت جلد فراہم کیجائے گی۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ مملکت آنے کیلئے ٹکٹ خریدتے وقت چھیانوے گھنٹے کا ویزا جاری کرایا جاسکے گا۔ عکاظ اخبار کیمطابق ترجمان نے کہا کہ سعودی وژن سنہ دو ہزار تیس کے تحت السعودیہ کی پروازوں کے مسافروں کو ٹکٹ خریدتے وقت سیاحتی ویزا جاری کرانے کی سہولت دی جائیگی۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل سسٹم کو جلد موثر کیا جائیگا۔ سعودی وژن کیمطابق مملکت زیادہ سے زیادہ تعداد میں سیاحوں کو اپنے ہاں آنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیاحتی ویزے کا دورانیہ چار دن کا ہوگا اس پر عمرہ کرسکتے ہیں۔ تقریبات اور پروگراموں میں شرکت کی جاسکتی ہے۔ سعودی عرب کے کسی بھی شہر آ جاسکتے ہیں۔



