سندھ

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا اعلامیہ محمد یعقوب PBF کی میٹنگ میں نمائندگی کرینگے

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا اعلامیہ محمد یعقوب PBF کی میٹنگ میں نمائندگی کرینگے

مئی تا جون پروگراموں کا اعلان، باسکٹ بال پر سمینار منعقد کیا جائے گا

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے قائم مقام سیکریٹری زاہد ملک نے صدر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن غلام محمد خان کی مشاورت سے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں KBBA کے نائب صدر محمد یعقوب کو 27 اپریل کو منعقد ہونے والے PBF اجلاس میں کراچی کی نمائندگی کے لئے نامزد کیا ہے، جبکہ مئی اور جون کے لئے باسکٹ بال ایونٹس کا اعلان کردیا گیا ہے، 5 تا 10 مئی دوسرا عبدالناصر میموریل انٹر اکیڈمی باسکٹ بال ٹورنامنٹ اور 20 تا 24 مئی 3×3 انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ منعقد ہوگا، 3 تا 10 جون پروفیسر حشمت اللہ لودگی انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال چیمپین شپ اور 23 تا 30 جون سمر فری کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، تمام ایونٹس کے انعقاد کے لئے KBBA کے خازن حاجی محمد اشرف یحیٰ آرگنائزنگ سیکریٹری ہونگے جبکہ انٹریونیورسٹی چیمپین شپ کے لئے سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار آرگنائزنگ سیکریٹری اور زاہد ملک چیف آرگنائزر ہونگے، زاہد ملک نے یہ اعلان بھی اعلان کیا ہے کہ 5 جولائی کو مقامی ہوٹل میں ایک سمینار (بعنوان باسکٹ بال کھیل کا فروغ) کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں باسکٹ بال کھیل کی ترقی اور فروغ کے لئے تجاویز لی جائینگی جبکہ پاکستان رینجرز کی زیرسرپرستی ایک آل سندھ شہدائے رینجرز کپ ٹورنامنٹ 7 تا 14 اگست منعقد کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You