کراچی اور کراچی والے

کراچی اور کراچی والے
پاکستان میں آزاد کشمیر کے علاوہ پانچ صوبے ہیں سب سے بڑا صوبہ پنجاب ھے جہاں صنعت و حرفت زراعت کے بیش بہا ذخائر اور دولت سے مالا مال ہیں۔ صوبہ کے پی کے اور بلوچستان میں اسملگنگ اور غیر قانونی عمل سے بیش بہا دولت حاصل بھی کی جاتی رہی ہیں۔ صوبہ سندھ میں وڑیروں کی ناجائز اور غیر قانونی طریقہ کار سے حاصل دولت بیش بہا ہیں لیکن پھر بھی کسی بھی شہر گاؤں دیہات میں ان مالداروں کی جانب سے نہ کوئی فلاح و بہبود پر امور کرتے نظر آتے ہیں اور نہ ہی بنا تفریق دسترخواں بچھائے ھوتے ہیں۔ یہ الله کا لاکھ لاکھ شکر اور کرم ھے کہ اس نے مہاجر قوم کو یہ اعزاز بخشا کہ انھوں نے بنا تفریق رنگ و نسل کے خدمات کے دریچے کھولے رکھے ہیں ان میں طویل فہرست سے چند ایک نام یہ ہیں ۔۔۔ ایدھی’ سیلانی, جے ڈی سی, احساس ویلفیئر’ کے جی این’ انڈس’ کڈنی سینٹر وغیرہ وغیرہ الله جسے منتخب کرتا ھے اسی سے نیک کام لیتا ھے مہاجر قوم کو یہ اعزاز حاصل ھے کہ وہ الله کے اس کرم و فضل کے سائے میں ھے سیاستدانوں کے غلیث عمل کو پوری قوم پر تھوپنا ظلم و زیادتی کے مترادف ھے۔ خدارا پاکستانی قوم اور ادارے اپنی سوچ مثبت اور تعمیری بنائیں اور صرف الله کی خوشنودگی کو ہی اپنا مرکز بنائی رکھیں شکریہ۔
جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی


