کالم/مضامین

کراچی (اسٹاف رپورٹ) گزشتہ دنوں کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے اردو لغت

کراچی (اسٹاف رپورٹ) گزشتہ دنوں کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے اردو لغت بورڈ کا دورہ کیا۔ اردو لغت بورڈ کو اس وقت ادارہ فروغ قومی زبان کے فیلڈ دفتر کی حیثیت حاصل ہے۔ کراچی آفس کے ذمہ دار طارق بن آزاد نے جاوید صدیقی کو خوش آمدید کہا اور اردو لغت (تاریخی اصول پر) کی نئی جلد بھی تحفہ میں پیش کی، اس موقع پر جاوید صدیقی نے کہا کہ اردو ہماری قومی زبان ھے اس کی حفاظت، استعمال، مرتبہ و وقار ہر پاکستانی شہری پر فرض ھے، بڑے افسوس اور دکھ کےساتھ یہ کہنا پڑ رھا ھے کہ پاکستان کو معرض وجود میں آئے ہوئے اٹھتر سال بیت گئے ہیں مگر ہماری درسگاہوں کے تدریسی عمل اردو زبان میں مکمل منتقل نہ ہوسکے اور نہ سرکاری و نجی سطح پر اس کی وہ پذیرائی ہوئی جس کی اردو حق دار ہے۔وفاقی حکومتی نے اردو خدمت کے لیے جو چند ادارے بنسئے ہیں ان میں سے ابتدائی ادارہ "اردو لغت بورڈ” ہے جس کا پرانا نام ترقی اردو بورڈ تھا، آج کل اسے ادارہ فروغ قومی زبان کے فیلڈ دفتر کا درجہ دیا ہوا ہے۔ یہ درست ھے کہ اردو لغت بورڈ نے اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ارردو زبان کی بڑی خدمت کی ھے ان تمام خدمات میں سب سے بڑا کام "اردو لغت” کا ھے کراچی آفس کے ذمہ دار افسر طارق بن آزاد سے اردو ٹائپنگ مع شارٹ ہینڈ نگاری اور سوشل میڈیا میں بڑھتی رومن اردو کی روک تھام کے حوالے سے گزشتہ دنوں مفصل گفتگو ہوئی۔ طارق بن آزاد نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ فروغ قومی زبان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر اردو کے فروغ کے حوالے سے بہت سنجیدہ اور مخلص ہیں ان کی مکمل کوشش ھے کہ وہ اپنے دور میں اردو کیلئے وہ کام کر جائیں جو نئی نسل کیلئے راہ ہموار کر سکے اور ہماری نئی نسل رومن اردو کے بجائے اردو کی اصل شکل کو اختیار رکھے تاکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اردو رسم الخط کا استعمال عام ہوسکے۔ کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے اردو ٹائپنگ و شارٹ ہینڈ اردو لکھائی کے کورس کے آغاز کے سلسلے میں طارق بن آزاد سے مشاورت کی تاکہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ فروغ قومی زبان کی منظوری سے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنا کر موجودہ دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آسان و جدید خطوط پر استوار کیا جاسکے۔۔ !!

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You