کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے معروف صحافی و کالمکار جاوید صدیقی نے پاک افغان جنگ

*فوری خبر ، فوری توجہ*
کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے معروف صحافی و کالمکار جاوید صدیقی نے پاک افغان جنگ اور پاک بھارت جنگ کے حوالے سے وزارت داخلہ و خارجہ کو مشورہ دیا ھے کہ سنہ انیس سو ستر سے قبل تمام افغانیوں کے قومی شناختی کارڈ ہنگامی بنیادوں پر منسوخ کردیئے جائیں اور اس دورانیہ میں جاری تمام قومی شناختی کارڈ کی منسوخی کے بعد انکی آمد تجارت اور جاب کے متعلق حقائق پر مبنی ڈیٹا تیار کیا جائے تاکہ ایک بھی افغانی کے پی کے کی شناخت اور زبان کی بنیاد کو خود کو محفوظ بنا نہ سکے۔ جاوید صدیقی کا یہ بھی کہنا ھے کہ سندھ بلخصوص کراچی میں ناجائز بستیاں قائم کرنے والوں کا بھی مکمل ڈیٹا تیار رکھا جائے کیونکہ پاکستان مکمل حالتِ جنگ سے نبردآزما ھے اس وقت مشرق سے بھارت اور مغرب سے بھارت سمیت افغانستان دراندازی کرنے سے باز نہیں آرھے۔ معروف صحافی و کالمکار جاوید صدیقی کا یہ بھی کہنا ھے کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے کسی بھی رعایت دباؤ اور بلیک مینگ کو برداشت نہ کیا جائے اور دشمنانان پاکستان اور انکے سہولتکاروں کو سختی سے نمٹا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے بھارت اسرائیل اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیاں ملک میں سیاسی عدم استحکام کو متاثر کرنے کی ناکامی کے بعد مذہبی انتشار پھیلانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔ حکومت پاکستان اور عوام کو یکجا ہوکر ان بیرونی طاقتوں قوتوں اور نفرتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔



