کراچی ( اسٹاف رپورٹ ) چیئرمین ٹریڈرزرائٹس آف کراچی اینڈ جامع الائنس مارکیٹس ایسوسی ایشن

کراچی ( اسٹاف رپورٹ ) چیئرمین ٹریڈرزرائٹس آف کراچی اینڈ جامع الائنس مارکیٹس ایسوسی ایشن شیخ محمد ارشاد نے کہا کہ کے الیکٹرک کی تاجر دشمن پالیسی اور غنڈہ گردی کے خلاف 27مئی 2025 بروز منگل کو کے الیکٹرک کے دفتر بمقام شاہین کمپلیکس آئی آئی چندر یگر روڈ پر دوپہر ساڑھے تین بجے کے الیکٹرک کی جانب سے کاروباری اوقات میں لوڈشیڈنگ سے متاثرہ تاجروں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں جامع الائنس مارکیٹس. پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن. پلاسٹک مارکیٹ ایسوسی. اور دیگر کئی مارکیٹ ایسوسی ایشن شرکت کریں گی اس احتجاج کے بعد شیخ محمد ارشاد کا کہنا ہے کہ شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کو اپنے آپس کے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر یکجہ ہونا پڑے گا تاکہ کے الیکٹرک کی نا اہلی اور ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف ایک ہو کر پورے کراچی میں بھرپور احتجاج کریں شیخ محمد ارشاد نے کہا کہ کے الیکٹرک وہ بے لگام گھوڑا بن گئی ہے کہ اس کی ہٹ دھرمی کے سامنے وفاقی اور صوبائی حکومت بھی بے بس ہے ہم آرمی چیف فیلڈ مارشل جناب سید عاصم منیر صاحب سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ اس مسئلے پر خصوصی توجہ دیں اور کے الیکٹرک کے ظلم وستم اور کراچی کے تاجروں کا معاشی قتل کا فوری نوٹس لیں واضح رہے کہ گزشتہ 5ماہ سے ٹریڈرز رائٹس آف کراچی اور جامع الائنس مارکیٹس کے عہدیداران کے الیکٹرک کے افسران سے مسلسل رابطے میں ہیں ہم نے ریکوری کرانے کے حوالے سے بارہا کیمپ بھی لگائے اور ریکوری کروائی اس کے باوجود کے الیکٹرک نے ہمیشہ لالی پوپ دیا کہ اب لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی لیکن معاملات جوں کے توں ہیں



