کراچی (اسٹاف رپورٹ)عمران خان کو رہا کرو پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے تیسرے روز بھی بوکھ ہڑتال

کراچی (اسٹاف رپورٹ)عمران خان کو رہا کرو پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے تیسرے روز بھی بوکھ ہڑتال کئمپ جاری
پی ٹی آئی کراچی ڈویزن کی جانب سے کراچی پریس کلب ک باہر علامتی بھوک ہڑتال کئمپ لگائی گئی پی ٹی آئی کراچی ڈویزن کے صدر راجا اظہر، جنرل سیکریٹری ارسلان خالد سمیت دیگر رہنمائوں کی شرکت ملیر سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر مسرور سیال، راشد عباسی، ایڈووکیٹ خالد محمود، ایڈووکیٹ اشرف سموں، ایڈووکیٹ ظہور محسود، داوا خان و دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کئمپ کے شرکاء خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر نے کہا آج تیسرے روز بھی ہماری بھوک ہڑتال کئمپ جاری ہے ہمارا مطالبہ ہے بانی قائد عمران خان کو فوری رہا کیا جائے اورجو مینڈیٹ عوام نے دیا وہ ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ پہلے دن ہماری بھوک ہڑتال کئمپ پر پولیس نے دھاوا بولا اور کارکنوں کو گرفتار کیا پولیس نے ہمارے کئمپ کو اکھاڑ دیا تھا ہم سجھتے تھے پریس کلب ایک محفوظ جگہ ہے جہاں ہر جماعت آکر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا سکتی ہے لیکن افسوس پولیس نے پریس کلب پر بھی ہمارے ورکروں پر غیر قانونی دھاوا بولا۔
راجا اظہر نے کہا احتجاج کا آغاز کراچی سے ہوگیا ہے پورے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا، پنجاب، کی پی کے سمیت پورے پاکستان میں احتجاج شروع ہوگا جب تک بانی چیئرمین عمران خان رہا نہیں ہوتے اور ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں کیا جاتا یہ احتجاج جاری رہے گا،
راجا اظہر نے کہا فارم 47 کے مطابق غیر قانونی طریقے سے بننے والے وزیراعظم کو ہم نہیں مانتے اس وزیر اعظم کو گھر بھیج کر سکون کا سانس لیں گے۔ راجا اظہر نے کہا فیصلا ساز بتائیں ان چور سیاستدانوں کے علاوہ کوئی محب وطن سیاستدان نہیں ملا جس حکومت دیتے اور ہم بھی ملک کی ترقی کی خاطر اس کا ساتھ دیتے۔ جب سے یہ چور حکومت آئی ہے ملک میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے معشیت تباہ ہوچکی ہے ملکی اداروں کو فروخت کیا جارہا ہے۔ راجا اظہر نے دیکھا پوری دنیا تماشہ دیکھ رہی ہے کہ پاکستانی شہریوں پر اس کی ہی حکومت تشدد کر رہی ہے۔ عوام نے جس اپنے نمائندے کو ووٹ دیا عوام کو ووٹ چھین کر کسی چور، لیٹرے کو مینڈیٹ دیکر حکومت میں شامل کر دیا گیا۔
راجا اظہر نے کہا صبح سے دوپہر، شام اور رات ہر جگہ صرف عمران خان کا ذکر کرتے ہیں، عمران خان اسلئے یاد آتے ہیں کہ عمران خان نے ان چوروں کو بے نقاب کیا ہے۔ نواز شریف اور زرداری نے ملکر ملک کو تباہ کر دیا ہے نواز شریف کے بیٹے بھی پاکستانی شہری بتاتے ہوئے انکار کرتے ہیں یہ نواز شریف کے لئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے، زرداری تمام چوروں پر بھاری ہے سب سے بڑا چور اور ڈاکو ہے۔
راجا ظہر نے ہکا 9 مئی کا واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش تھا، جس کے بعد ہمارے ورکروں پر مظالم کئے گئے، آج تک حکومت یہ ثابت نہیں کرسکی ہے کہ 9 مئی میں پی ٹی آئی شامل تھی، 9 مئی میں جو بھی ملوث ہے انکی وڈیوز سامنے لائی جائیں، جو 9 مئی واقعے میں ملوث ہوں ان کو سزائیں دی جائیں۔
راجا ظہر نے کہا 9 مئی کو رونا رونے والے بتائیں 12 مئی کو ایک جماعت نے کراچی میں خون کی ہولی کھیلی کسی کو یاد نہیں ہے کیا 27 دسمبر کو ملک کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا لوٹمار کی گئی لیکن 12 مئی اور 27 دسمبر کسی کو یاد نہیں ہے سب کو 9 مئی یاد ہے۔ راجا اظہر نے کہا پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز دہشتگرد نہیں ہیں پر امن پاکستانی شہری ہیں ان کے ساتھ جو ظلم زیادیتیاں ہورہی ہیں وہ برداشت نہیں کریں گے۔
راجا اظہر نے کہا سندھ میں ہمارے صحافیوں کا قتل عام ہورہا ہے، جان محمد مہر کے بعد نصر اللہ گڈانی کا قتل سندھ حکومت پر سوالیہ نشان ہے جن کے قاتل ابھی تک پکڑے نہیں گئے ہیں۔ راجا اظہر نے کہا کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھ گیا ہے شہریوں کو لوٹا جارہا ہے حکومت اور پولیس ڈاکوئوں کو تحفظ دے رہی ہےہم پر امن نہتے اور خالی ہاتھ یہاں بیٹھے ہیں پھر بھی پولیس ہمارے کارکنوں کو پکڑنے میں لگی ہے۔



