اہم خبریںسندھ

کراچی اب روشنیوں کا شہر نہیں رہا بلکہ مجرموں کا شہر بنتا جا رہا ہے۔گورنر سندھ

کراچی اب روشنیوں کا شہر نہیں رہا بلکہ مجرموں کا شہر بنتا جا رہا ہے۔گورنر سندھ

کراچی کو اپنے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنا پڑے گی۔کامران خان ٹیسوری

کراچی(نمائندہ عینی خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی اب کاروباری مرکز اور روشنیوں کا شہر نہیں رہا ہے۔ یہ اب مجرموں کا شہر بنتا جا رہا ہے۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہم میڈیا کے ذریعے وفاق اور صوبوں کو بتاتے ہیں کہ کیا مسائل ہیں ،کراچی کو اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرنا پڑے گی۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کا روزگار قرض پروگرام ، آئی ٹی پروگرام ملک بھر میں مقبول ہورہا ہے اور کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے، گورنر ہاؤس میں ہم جو کام کررہے ہیں وہ تو ایک چھوٹا سا کام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دیرینہ مسائل کی وجہ سے کراچی کے لوگ اب جذبے کے ساتھ کام نہیں کررہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You