کراچی(اسٹاف رپورٹ)چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹ)چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے
کہ بچے ہمارا آنے والا کل ہیں ان کو بہتر مستقبل فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اپنے اختیارات کے مطابق ہم اس میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں مگر اس میں والدین۔ اسکولز اور معاشرے کے دیگر وہ لوگ جو اپنے مستقبل کو بہتر بنانا چاہتے ہیں وہ اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں مجھے امید ہے کہ ہم نے مل کر اس کا بیڑا اٹھایا تو اس میں ایسی کامرانی حاصل ہوگی جو مستقبل میں سب کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی مانا کہ اس وقت ٹیکنالوجی کا دور ہے مگر صحت سرگرمیوں کو ہم نظر انداز کر رہے ہیں جو بچے کی صحت کو شدید متاثر کر رہی ہے جس سے اس کی دماغی حالت بھی تندرست نہیں رہتی اس لیے ہمیں چاہیے جہاں ہم اپنے بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیمات کی آگاہی دیں وہیں کھیلوں کی افادیت سے بھی اس کو مطلع کریں اج کل دیکھنے میں روزانہ آرہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو توجہ دینے کے بجائے اگر وہ انہیں تنگ کرتے ہیں تو وہ ان کے ہاتھ میں موبائل فون پکڑا دیتے ہیں یہ موبائل فون وہ کام کر رہا ہے جو دشمن بھی نہیں کر سکتا اللہ کے لیے اس اہم سہولت کو عذاب میں تبدیل نہ کریں اپنے بچوں کو سونے کا نوالہ کھلائیں مگر دیکھیں اس کو شیر کی نگاہ سے اس چھوٹی سی احتیاط سے ہم آنے والی بہت ساری برائیوں کا خاتمہ جڑ سے کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ویسٹ یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا اس ٹورنامنٹ میں 12 سے 16 سال کے بچوں کی ٹیموں نے شرکت کی
جس میں ایم پی اے لیاقت علی آسکانی رکن کونسل علی اکبر کاچیلو و دیگر بھی موجود تھےآاخر میں فائنل جیتنے والے اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے



