کرائم کنٹرول ٹیم جہلم پر دوران ناکہ بندی خطرناک ڈاکوؤں کی فائرنگ

کرائم کنٹرول ٹیم جہلم پر دوران ناکہ بندی خطرناک ڈاکوؤں کی فائرنگ
تفصیلات کے مطابق آج رات مورخہ ء 24.09.2025 کو کرائم کنٹرول ٹیم جہلم نے نوگراں روڈ پر "کوڑا فیکٹری” کے قریب ، تھانہ صدر جہلم کے علاقہ میں "ناکہ بندی” کر رکھی تھی اس دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افرادکو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا۔ لیکن ملزمان نے ٹیم پرفائرنگ کر دی۔ ٹیم خوش قسمتی سے محفوظ رہی، ملزمان اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر "کوڑا فیکٹری” کی طرف فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، ٹیم نے ملزمان کا پیچھا کیااورتھوڑی دیر کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں ملا جسکا نام وسیم امبر عرف چھنو ولد عبدالواحد سکنہ بہرام پور، تحصیل دینہ، ضلع جہلم معلوم ہوا۔ ، جبکہ ساتھی ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئےفرار ہو گیا ، جسکی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا ملزم کےقبضے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں چھینے گئے ATM کارڈز ، ناجائز اسلحہ اورتھانہ مندرہ ضلع راولپنڈی کے علاقہ سے چھینا گیا ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئے ہیں ۔
یہاں یہ بات قا بل ذکر ہے کہ ملزم ایک ایکٹو بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کےسرکردہ ممبر ہے اور ڈکیتی ، رابری، چوری ، موٹر سائیکل چوری اور غیر قانونی اسلحہ کے 30 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے اور جہلم کے علاوہ ضلع راولپنڈی کی متعدد ہاؤس ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی مطلوب ہے ۔ ملزم کیخلاف مختلف اضلاع کے تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں ۔ ملزم سے مزید انکشافات متوقع ہیں



