اہم خبریںسندھ

کانپتے جسموں کی بے بسی پر ہر آنکھ اشکبار ، سیلاب متاثرہ گھرانوں کو کمبل کی فراہمی

کانپتے جسموں کی بے بسی پر ہر آنکھ اشکبار لیگل ایڈ سوسائٹی کی جانب سے سیلاب متاثرہ گھرانوں کو بلینکٹس کی فراہمی

سندھ (نیوز ڈیسک) سردیوں کی ٹھنڈک تو ہم سب ہی محسوس کر تے ہیں، لیکن وہ لوگ جو کھُلے آسمان تلے راتیں بسر کرتے ہیں، گھاس،پھوس سے بنی جھونپڑیوں میں صبح کی دھوپ کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ ۔ ۔ ایسے ہی لوگوں کی بے بسی دیکھ کر آنکھوں میں بے ساختہ آنسواُمڈ آتے ہیں، دلوں میں غمگین سے احساسات جگہ بنا نے لگتے ہیں، انسانیت کے جذبے سے سرشار یہ احساسات بل آخر "مدد ” کا رُوپ اختیار کر لیتے ہیں، اور پھر لیگل ایڈ سوسائٹی جیسے ادارے کانپتے، ٹھٹرتے جسموں کی تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے اُنہیں راحت پہچانے کا سبب بن جاتے ہیں۔

حیدرآباد، دادو، سانگھڑ، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، خیر پور اور سکھر میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو خشک راشن کی فراہمی کے بعد لیگل ایڈ سوسائٹی کی جانب سے، سرد موسم میں، اب گرم بلینکٹ بھی تقسیم کیے جارہے ہیں، حاصل ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق، مجموعی طور پر، اب تک 875 فیملیز میں 1750 کمبل تقسیم کیے جا چُکے ہیں۔

ہالار، زاہد، دانش اور زاہدہ ہوں یا ثناء اللہ شاہانی اور ذوالفقار میرانی، شعیب احمد اور محمد یونس ہوں یا پھر ایڈوکیٹ ماجد، نعیم، آصف اور عابد ۔ ۔ ۔ ساتوں اضلاع کی باہمت ٹیمیں پوری لگن سے ڈسٹریبیوشن کے کاموں میں مصروف ہیں۔ غریب اور لاچار لوگوں کی دعاؤں کے حصار میں موجود لیگل ایڈ سوسائٹی کے تمام ارکان اپنے ہم وطنوں کی تکلیفوں میں کمی لانے کے لیے پُر عزم ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You