اہم خبریں

کابینہ نے سابق نیول چیف کو غیر ملکی ایوارڈ وصولی کی اجازت سمیت 6 نکاتی ایجنڈا منظور کرلیا

کابینہ نے سابق نیول چیف کو غیر ملکی ایوارڈ وصولی کی اجازت سمیت 6 نکاتی ایجنڈا منظور کرلیا۔

کابینہ نے قومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کی تقرری اور صدر ایس ایم ای بینک کے استعفے اور نئے صدر کے تقرر کی منظوری دیدی۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس نے 6 نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جس کے بعد کابینہ نے تمام 6 نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا۔وفاقی کابینہ نے صدر ایس ایم ای بینک کے استعفے اور نئے صدر کے تقرر کی منظوری دی جبکہ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اکنامک پالیسی اسٹیٹمنٹ کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دی گئی اور پولیس کی تحویل میں شہباز شبیر پر تشدد پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے قومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی منظوری بھی دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You