اہم خبریںبلوچستان

ژوب گیریژن پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید، 5 شدید زخمی

کوئٹہ: بلوچستان میں ژوب گیریژن پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 سکیورٹی اہلکار شہید اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صبح سویرے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملہ کیا، دہشت گردوں کی تنصیب میں گھسنے کی ابتدائی کوشش کو ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: داسو دہشتگرد حملے کا ماسٹرمائنڈ افغانستان میں مارا گیا

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں اب تک بھاری ہتھیاروں سے لیس 3 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ باقی دہشت گردوں کو ایک چھوٹے سے علاقے میں گھیر لیا گیا ہے، سکیورٹی اہلکاروں کی شہادتیں دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے جاری کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی ایسی تمام گھناؤنی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You