اہم خبریںگجرات

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری گجرات کا دورہ

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری گجرات کا دورہ۔

تاجر برادری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او گجرات

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات نے چیمبر آف سمال ٹریڈ رزاینڈ سمال انڈسٹری گجرات کا خصوصی دورہ کیا۔ صدر چوہدری محمد فراز،سنیئر نائب صدر وقاص عرفان، نائب صدر چوہدری عاطف و دیگر عہدیداران نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری گجرات پہنچنے پر ڈی پی او گجرات کاپرتپاک استقبال کیا۔
ڈی پی او گجرات نے تاجر برادری کے مسائل سنے اور ڈی پی او گجرات نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ ان کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت موجود ہیں۔ ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کئے جارہے ہیں۔ شہر کی سیکورٹی کو مزید بڑھانے کے لیے سیف سٹی پراجیکٹ کی مزید بڑھایا جا رہا ہے جس سے جرائم کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گئی۔ ڈی پی او گجرات نے سیف سٹی کے حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ پولیس تاجر برادری کے کاروبار و جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر دم کوشاں ہے اور رہے گی۔ضلع کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You