
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر کمان جہلم پولیس کی کامیابیوں کا سفر جاری، تھانہ سول لائنز میں قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت،
ایس ایچ او سول لائنز عمران حسین اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان سمیت مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا،
مرکزی ملزم کی شناخت قیصر احمد کے نام سے ہوئی ہے،
سابقہ گرفتار ملزمان میں محمد یاسین ، ثمینہ اکرم ،ایمان شفیق اور عشاءقیصرشامل تھے ،
ملزم قیصر احمدنے چند ماہ قبل ارمان شفیق نامی شہری کوفائرنگ کر کے قتل کر دیا ، ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر نعش کو دریا میں پھینک دیا اور اغواء کا ڈرامہ رچایا تھا ،
ملزم سے آلہ قتل پسٹل30 بور معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے،
سول لائنز پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے
گا،
سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اولین تر جیح ہے،قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ اوسول لائنزاور ٹیم کو شاباش



