ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ میں امام بارگاہ حسینی اسد آباد میں جاری مجلس اور امام بارگاہ مفتیاں سیداں میں محرم الحرام کے حوالے سے جاری جلوس کا وزٹ،
پولیس افسران کو چیک کیا اور الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات دیں،
سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا،
ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او منگلا کینٹ نے ڈی پی او جہلم کو سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا،
ڈی پی او جہلم نے مجلس کے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی،
محرم الحرام کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں،
شرکاء کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے،
عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں،
پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ



