جہلم
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی اہم کاروائی

جہلم(ملک وسیم اختر )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی اہم کاروائی، سرفراز موٹر سائیکل چور گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد
تھانہ سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان سرفراز علی اور فیاض کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے چوری شدہ 04 عدد موٹر سائیکلز مالیتی 07 لاکھ 60 ہزار روپے اور موٹر سائیکل بیچ کر حاصل کی گئی رقم 01 لاکھ 45 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے، جبکہ ملزمان سے کل برآمدگی کا تخمینہ لاگت 09 لاکھ 5000 ہزار روپے ہے،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، 



