ڈیرہ غازی خان مستقبل پاکستان پارٹی کے ڈویژنل صدر و ٹکٹ ہولڈر پی پی 289ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی

ڈیرہ غازی خان مستقبل پاکستان پارٹی کے ڈویژنل صدر و ٹکٹ ہولڈر پی پی 289ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی نے کہا
کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں جو حلقہ بندیاں کی گئی تھی وہ ووٹر کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی تھی اور ایک حلقہ سے دوسرے حلقہ میں ووٹ ٹرانسفر کیا گیا جس کی وجہ سے ہزاروں ووٹر نے ووٹ ہی کاسٹ نہیں کیا ہم چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈیرہ غازی خان کی حلقہ بندیوں کو درست کیا جائے اور شہر کی صوبائی اسمبلی کی سیٹ کو پھر سے ایک کیا جائے عامر محمود قریشی نے مزید کہا کہ شہر کی سیٹ کو 2 حصہ میں تقسیم کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بھی عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ پہلے ایک ایم پی اے پوتا تھا لیکن عوام کے کام وغیرہ ہو جاتے تھے لیکن اب 2 ایم پی اے ہونے کے باوجود بھی کسی کے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں حل صرف اور صرف مستقبل پاکستان پارٹی ہے اب قوم کی نظریں چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی صاحب پر ہیں کیونکہ وہ نکلے ہیں پاکستان کے نوجوانوں کے مستقبل کے لیے اب مستقبل پاکستان بن کر ہی رہے گا



