ڈیرہ غازی خان سے ڈسٹرکٹ بیورو چیف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ جناح کے مرکزی

ڈیرہ غازی خان سے ڈسٹرکٹ بیورو چیف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ جناح کے مرکزی چئرمین نواب محمد علی فیصل سدوزئی نے کہا کہ
ایران میں زبردست نقصان کیا جا رہا ہے ،اندرونی طور پر عوامی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ حکومت تبدیل ہو ،اس سب کو سمجھنے کیلئے 1979 میں چلنا ہو گا جب حالات ایسے ہی تھے مخلوق خدا ذلیل وخوار تھی تو عوام نے یہ جانتے ہوئے خمینی صاحب کو سر آنکھوں پر بٹھایا کہ خمینی صاحب کے پیچھے فرانسیسی سرکار تھی،
اسلام کے نام پر جو جو پابندیاں خمینی صاحب اور ان کی پیروی کرنے والوں نے لگائیں وہ سب ایرانی عوام نے برداشت کیں، امریکہ، اسرائیل کا ڈراوا دے کر عوام کو مفلوک الحال رکھا گیا 45 سال جی 45 سال یہ اسلامی انقلاب کو ہو رہے ہیں ،اور 9 کروڑ کی آبادی میں ایک ڈالر اب 17 لاکھ ایرانی ریال کے بدلے مل رہا ہے ،
ایسے اسلامی انقلاب کو عوام کب تک چاٹتے رہیں جس نے 9 کروڑ آبادی کو 45 سال میں روٹی، کپڑا ،مکان میں الجھائے رکھا ہے ، اور بالآخر وہ روڈوں پر زندگی کی ضروریات کیلئے سراپا احتجاج ہیں ،
اسلام کسی داڑھی جبہ دستار کا نام نہیں اسلام ایک ایسا دستورانسانیت ہے جو انسانوں کو سادہ ترین اور تیز ترین طریقوں سے اس کی تمام ضروریات پوری کرتے ہوئے اسے اللّٰہ سے ملاتا ہے ،
اس کے مقابلے میں چین سیکولر کہلانے والا ملک انہی 45 سالوں میں 140 کروڑ آبادی کیساتھ سپر پاور بن چکا ہے ،
چین پر بھی تو امریکہ یورپ سمیت دنیا بھر کی پابندیاں تھیں پھر بھی اس نے پوری عوام کیساتھ ترقی کی ایسی اڑان بھری ہے کہ ان کا ہر شہری تقریباً کروڑ پتی ہے،
یہ ہے اللہ کی چاہ یہ ہے اسلام کا مطمع نظر ، کہ ایسی حکومت جس میں دنوں گھنٹوں میں عوام کی حالت تبدیل ہو اور سسکتی بلکتی انسانیت چند روز میں مسکراتی، کھلکھلاتی نظر آئے،
حکمران مال و دولت لینے میں سب سے آخری اور قربانی دینے میں سب سے اول ہو، یہ ہوتا ہے اسلامی حکمران ،
ایران اگر اندرونی خلفشار کی وجہ سے ٹوٹا تو مجھے بہت افسوس ہو گا کہ اسلامی حکومت کے باوجود عوام نے تختہ الٹ دیا ہے ،
اور اس کا سبق ہمارے اہل اقتدار بھی سیکھیں کہ روٹی صرف بندہ ہی نہیں کھا جاتی ہے ،ایمان، ملک، اقتدار سب کھا جاتی ہے ،
اللہ دی امان
اللّٰہ نگہبان
نواب محمد علی فیصل سدوزئی



