اہم خبریںجہلم

ڈپٹی کمشنر کی زیر سربراہی تحصیل آفس میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے

دوسرے اضلاع کی طرح ضلع جہلم میں بھی ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر سربراہی تحصیل آفس میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے عوامی شکایات پر کاروائی کا ذاتی طور پر جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے اور مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لوگوں کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،عوامی خدمت کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل براہ راست حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کے زیر التوا ریونیو کیسز میں کمی آئی ہے اوربلاک کھیوٹ کی تعداد میں ایک سال میں 90%کمی ہوئی ہے۔ریونیو خدمت کچہری صبح دس سے لے کر دو بجے تک جاری رہی۔ کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار ،سب رجسٹرار، قانون گو پٹواری اور عملہ راضی ریکارڈ سینٹر کے افسران موجود تھے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You