اہم خبریںجہلم

ڈپٹی کمشنر کا روزانہ کی بنیاد پر صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، پھلوں و سبزیوں

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا روزانہ کی بنیاد پر صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ،

پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں،معیار،بولی کے عمل ،صفائی ستھرائی، کورونا ایس او پیز اور سیکورٹی کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کسان پلیٹ فارم پر کسانوں کو دی جانیوالی سہولیات، پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا۔سبزی و فروٹ منڈی میں آنیوالے خریداروں سے بھی قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پھلوں و سبزیوں کی مقرر کردہ قیمتوں پر فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔ رمضان المبارک میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کو بھار ی جرمانوں کے ساتھ مقدمات درج کروائے جائیں۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You