اہم خبریںجہلم

ڈپٹی کمشنر کا روزانہ کی بنیاد پر صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، سبزی و فروٹ منڈی

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا روزانہ کی بنیاد پر صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں گرانفروشی کے خاتمے اور اشیاءکی کنٹرول قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ متحرک ہے ،سبزی و فروٹ سمیت اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کے حوالہ سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اشیاءخوردونوش کی طلب و رسد اور قیمتوں کو مانیٹر کر رہی ہے۔ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اشیاءخوردونوش کی دستیابی اور سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ رمضان المبارک جیسے بابرکت ماہ میں ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی ہرگز برداشت نہیں ہو گی۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کواشیاء خورد ونوش کی قیموں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

رپورت:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You