اہم خبریںجہلم

ڈپٹی کمشنر روزانہ صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ کرکے سبزیوں وپھلوں

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر روزانہ صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ کرکے سبزیوں وپھلوں کی بولیوں کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔

سبزی و فروٹ منڈی دورے کے دوران انہوں نے مختلف شیڈز میں جاکر سبزیوں کی بولیوں اور سٹاک کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے نیلامی کے طریقہ کار کا بغور جائزہ لیا اور کہا عام مارکیٹ میں صارفین کو مناسب قیمتوں پر پھلوں وسبزیوں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا رمضان المبارک کے اختتام تک مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے زیادہ عوامی طلب والی اشیا کے سٹاک کی پوزیشن بھی لی اور مارکیٹ کمیٹی کو مزید متحرک رہنے کی تاکید کی۔ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اشیاءخوردونوش کی دستیابی اور سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ رمضان المبارک جیسے بابرکت ماہ میں ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی ہرگز برداشت نہیں ہو گی۔ انہوں نے سبزی منڈی میں کورونا ایس اوپیز پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کو بھی یقینی بنانے کی تاکید کی۔

رپورٹ:چوہدری ماجد حسین ڈپٹی بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You