ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے رات کے وقت ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔
ایمرجنسی وارڈ میں موجود عملے کی حاضری چیک کی اور مریضوں سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے میل سرجیکل وارڈ، یورالو جی وارڈ اور باقی تمام وارڈز کو تفصیل سے چیک کیا اور مریضوں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔بعد ازیں انہوں نےپناگاہ کا دورہ کیا، وہاں پر ٹھہرے ہوئے لوگوں سے سہولیات اور کھانے کے بارے میں پوچھا، انہوں نے کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



