
شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس قمار بازوں کے خلاف سرگرم عمل
تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی میچ فکسنگ پر جواء کھیلنے والے 4قمار باز گرفتار
جہلم پولیس تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر محمد عمران SHOتھانہ سٹی کی سربراہی میں سب انسپکٹر ساجد محمود تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے احمد لیب کی عقب میں تعمیر فلیٹ پر کامیاب ریڈکر کے آسٹریلیا لیگ کے میچ فکسنگ پر جواء کھیلنے والے 4قمار بازوں 1۔ راشد محمو د ولد راجہ عبدا لعزیز،2۔ محمد جہانگیر ولد سخی محمد،3۔ اعجاز احمد ولد عبدالوحید سکنائے مشین محلہ نمبر 3جہلم،4۔ فرخ محمود ولد محمد گلزار ساکن ڈھوک عبداللہ جہلم کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 11750روپے، 10عدد موبائل فونز مالیتی 80ہزار روپے اور آلات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان پابند سلاسل
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



