انٹرنیشنلاہم خبریں

ڈس انفو لیب نے بھارت کا ایک اور جعلی فورم بے نقاب کر دیا، اہم عہدار مستعفی

اسلام آباد: ای یو ڈس انفو لیب کے انکشافات کے بعد بھارتی صفوں میں بھگڈر مچ گئی، ایک اور بھارتی جعلی فورم بے نقاب ہوگیا، جس کے اہم عہدار مستعفی ہوگئے۔

بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کی حقیقت آشکار ہونے لگی،اکانومسٹ ہو یا فارن پالیسی میگزین، یو کے پارلیمنٹ ہو یا پھر اقوام متحدہ انسانی حقوق رپورٹ، یا پھرفن سن کی رپورٹ، بھارتی کرتوت عیاں ہونے لگے۔

بھارتی گروپ سری واستوا نے پاکستان کے خلاف عالمی رائے بدلنے کی کوششوں کے سلسلے میں جو جعلی ویب سائٹس اور فورمز بنائے سائوتھ ایشن ڈیمو کریٹک بھی اس کا حصہ تھا۔ فورم 2011 میں بنا اور ایک عرصے سے پاکستان کو ہدف بنا رہا تھا۔ فورم تنقیدی پروگراموں کے انعقاد کے لئے لابنگ کرتا آ رہا ہے۔ انفو لیب کے بے نقاب کرنے پر فورم کے تمام ڈائریکٹرز مستعفی ہو گئے، استعفی دینے والوں میں اہم رکن کرسٹین فیئر بھی شامل ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You