اہم خبریںجہلم

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 15 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 15 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت جہلم میں 127 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 19 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کرونا وائرس کے 12 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشت 84242 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2208 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

آج مزید 20 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
اب تک کل 2003 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آج مزید 1 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے
اس وقت کل کرونا وائرس سے 59 اموات ہوئی ہیں۔

کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 23081 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 727 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 18 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

اب تک 2110 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 10215 پچاس سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم

رپورٹ:احمد رضا جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You