
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا special initiative پولیس اسٹیشن چوٹالہ کا افتتاح

تفصیلات کے مطابق:
رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن چوٹالہ کا افتتاح کیا اس موقع پر اے ایس پی سعد آفریدی، راجہ زاہد نعیم ڈی ایس پی صدر سرکل، محمد صابر آفس سپریڈنٹ، محمد علی اکاؤنٹنٹ اور ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ بھی موجود تھے۔
شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اور ان کی آسان رسائی کیلئے تھانہ چوٹالہ کو اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کا درجہ دیا گیا اور تھانہ کی نئی عمارت تعمیر کی گئی ہے۔
ضلع ہذا میں یہ تیسرا اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن ہے۔ ڈی پی او جہلم

سرکل افسران ضلع ہذا اپنے زیر انتظام تھانوں کے امور موثر سپرویژن سے بہتر بنائیں۔ ڈی پی او جہلم
تھانوں میں تعینات نفری کی تعداد میں اضافہ اور بیٹ سسٹم کو فعال رکھا جائے۔ ڈی پی او جہلم تھانوں سے پرچی سسٹم ، سفارش اور ٹاؤٹ کلچر کا خاتمہ کیا جائے۔ ڈی پی او جہلم
کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔ ڈی پی او جہلم شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آتے ہوئے انکے مسائل کے حل میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ ڈی پی او جہلم

آپریشنز کے ساتھ ساتھ انویسٹی گیشن ونگ کو یکساں وسائل اور سہولیات فراہم کی جائیں گی




