اہم خبریںجہلم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا کرسچین کمیونٹی کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا کرسچین کمیونٹی کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق:
امروز رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈی پی او آفس میں کرسچین کمیونٹی کے ساتھ کرسمس اور نیو ائیر نائٹ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی۔
میٹنگ میں چرچیز انتظامیہ اور کرسچن کمیونٹی کے پادری نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران کرسمس اور نیو ائیر نائٹ کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کرسمس اور نیو ایئر نائٹ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، تمام اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

واک تھرو گیٹس نصب کئے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مزید کہا کہ تقریبات سے پہلے ٹیکنیکل سوئپنگ کرائی جائے گی۔
کرسمس کے تقریبات کے وقت وولنٹیرز کھڑے کئے جائیں گے جو اپنے آدمیوں کی شناخت کریں گے اور پولیس کے عملے کے ساتھ چرچ انتظامیہ مکمل تعاون کریں گے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو سکے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ ٹریفک کے حوالے سے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔ کرسچین کمیونٹی کی طرف سے اس موقع امن و امان کے قیام اور فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You