اہم خبریںجہلم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا کرسمس کی آمد پر مسیحی پولیس ملازمین کے اعزاز میں تقریب

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا کرسمس کی آمد پر مسیحی پولیس ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق:
رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کرسمس کی آمد پر مسیحی پولیس ملازمین کے اعزاز میں پولیس لائنز جہلم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا پولیس لائن پہنچنے پر مسیحی پولیس ملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ تقریب میں محمود احمد شاہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سمیت جہلم پولیس کے جملہ مسیحی ملازمین نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مسیحی پولیس ملازمین کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی اور چیک تقسیم کیے اور کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ اقلیتوں کو وہی مقام حاصل ہیں جو معاشرے کے دوسرے شہریوں کو حاصل ھے نفرت، تعصب اور دیگر منفی رویوں کی بیخ کنی کیلئے سوسائٹی کردار ادا کرے۔ محبت، امن، برداشت اور بھائی چارے کے رویوں کو فروغ دینے پر سوسائٹی کو محنت کرنا ھو گی، تقریب کے انعقاد پر مسیحی ملازمین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ:دانش شاہ کرائم رپورٹر سٹی جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You