جہلم
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی موثر کارروائی

جہلم(ملک وسیم اختر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی موثر کارروائی، غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگا کر تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلانے والے 02 ملزمان گرفتار،
تھانہ کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگا کر تیز رفتاری سے ون ویلنگ کرنے والے 02 ملزمان شاہ میر اور محمد طلحہ کو گرفتار کرلیا،
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، والدین سے التماس ہے کہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی کریں تاکہ کسی بھی ناخشگوار واقعہ سے بچا جا سکے،
غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، 



