اہم خبریںجہلم

"ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ، ( ثاقب محمود بٹ ) ناصر محمود باجوہ کا جہلم پولیس اور جہلم کی عوام کے نام الوداعی

"ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ، ( ثاقب محمود بٹ
) ناصر محمود باجوہ کا جہلم پولیس اور جہلم کی عوام کے نام الوداعی پیغام”

بفضل تعالٰی میں آج مورخہ 11 جنوری 2025 کو 2 سال بطور ڈی پی او جہلم تعینات رہنے کے بعد اپنے عہدے کا چارج چھوڑ رہا ہوں،

ضلع جہلم کے عوام الناس قانون کی پاسدار، مہذب اور تعلیم یافتہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ کسی بھی دیگر ضلع کی نسبت جرائم کی شرح انتہائی کم ہے،

دوران تعیناتی ضلع جہلم مختلف چیلنجز درپیش ہوئے ، جن سے میں جہلم پولیس کی بہترین ٹیم کی کارکردگی اور عوام الناس کے تعاون سے بہترین طریقہ سے نبرد آزما ہوا،

میں جہلم کی ضلعی انتظامیہ، عدلیہ، صحافی برادری، وکلاء صاحبان، انجمن تاجران، مذہبی راہنماؤں اور امن کمیٹیوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جن کی معاونت اور راہنمائی سے ضلع جہلم میں امن و امان کا قیام ممکن ہوا ،

میں امید کرتا ہوں کہ جہلم پولیس اپنی محنت ، قابلیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے مستقبل کے چیلنجز سے مزید بہتر طریقہ سے نبرد آزما ہو گی، اور جہلم کے عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لئے مزید جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دے گی

اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو ، آمین

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You